0

پی ایس ایل 10 کی بحالی کا اعلان، میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوں گے

لاہور: (نیا محاذ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوں گے جبکہ فائنل میچ 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔
محسن نقوی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں پی ایس ایل کی واپسی پر خوشی اور جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“پی ایس ایل 10 وہیں سے دوبارہ شروع ہو رہا ہے جہاں سے اسے روکنا پڑا تھا۔ اب کوئی خوف نہیں، 6 ٹیمیں میدان میں اتریں گی اور ہم سب ایک بار پھر کرکٹ کا جشن منائیں گے۔”
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے لیگ کے میچز وقتی طور پر معطل کر دیے گئے تھے، تاہم اب حالات کے بہتر ہونے پر ایونٹ کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں منعقد کیے جائیں گے۔ پی سی بی غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے بھی سرگرم ہے تاکہ لیگ کو عالمی معیار کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔
کرکٹ شائقین کے لیے یہ ایک بڑی خوشخبری ہے جو دوبارہ اپنے پسندیدہ اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں