0

غزہ میں جنگ بندی معاہدہ طے، مگر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 39 فلسطینی شہید

غزہ: (نیا محاذ) حماس اور امریکی انتظامیہ کے درمیان جنگ زدہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، تاہم اسرائیلی فورسز کی جارحیت میں کوئی کمی نہ آ سکی۔ تازہ بمباری میں 39 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 17 افراد جبالیہ کے ایک اسکول پر حملے میں شہید ہوئے۔
اسرائیلی نژاد امریکی شہری کی رہائی کے باوجود، نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ رک نہ سکا۔ المواصی میں واقع ایک خیمہ بستی کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں 3 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں نے انسانی بحران کو بدترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق شہداء کی مجموعی تعداد 52 ہزار 862 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 648 ہو گئی ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کر رہی ہیں، جبکہ اقوام متحدہ نے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملوں پر فوری روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں