0

بٹگرام میں سکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 5 بچے زخمی

بٹگرام: (نیا محاذ) خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں سکول وین پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ڈرائیور اور پانچ کمسن بچے زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق سکول وین بچوں کو اسکول لے جا رہی تھی جب راستے میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ زخمیوں میں پانچ سے بارہ سال عمر کے بچے شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
واقعہ کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ والدین اور شہری حلقوں کی جانب سے حفاظتی انتظامات میں بہتری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں