0

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا بڑا فیصلہ، شان ٹیٹ بولنگ کوچ مقرر

ڈھاکا: (نیا محاذ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آسٹریلیا کے سابق تیز گیند باز شان ٹیٹ کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ بی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شان ٹیٹ رواں ماہ کے اختتام تک ٹیم کو باقاعدہ طور پر جوائن کریں گے۔
شان ٹیٹ کے ساتھ بی سی بی نے نومبر 2027 تک طویل مدتی معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت وہ بنگلہ دیشی فاسٹ بولرز کی تربیت اور بہتری پر کام کریں گے۔ واضح رہے کہ ٹیٹ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیموں کے ساتھ بھی کوچنگ کے تجربات حاصل کر چکے ہیں۔
اس وقت شان ٹیٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کراچی کنگز کے ساتھ بطور بولنگ کنسلٹنٹ منسلک ہیں۔ ان کی کوچنگ کا انداز جارحانہ اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سمجھا جاتا ہے، جس سے توقع ہے کہ بنگلہ دیشی بولنگ لائن اپ کو نئی توانائی ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں