کراچی: (نیا محاذ) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا بدستور 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے پر برقرار ہے۔
صرافہ تاجروں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 840 روپے پر مستحکم ہے اور اس میں کسی قسم کی کمی یا اضافہ نہیں ہوا۔
دوسری جانب عالمی سونے کی منڈی میں بھی صورتحال مستحکم رہی، جہاں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 325 ڈالر پر برقرار رہی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر استحکام کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی قیمتوں میں توازن قائم ہے، تاہم مستقبل میں کسی بھی عالمی یا مقامی مالیاتی پیش رفت سے سونے کی قیمتوں میں تبدیلی ممکن ہے۔
