0

پاک بھارت کشیدگی اور عالمی تناؤ کے اثرات، سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

کراچی: خطے میں پاک بھارت کشیدگی اور عالمی سطح پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے اثرات سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سبب بن رہے ہیں، جس کے باعث پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 6100 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5232 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 5 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 61 ڈالر کے اضافے سے 3377 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔
ماہرین کے مطابق جغرافیائی سیاسی تناؤ، غیر یقینی معاشی صورتحال اور مہنگائی سے بچاؤ کے لیے سرمایہ کار سونے کی طرف رجحان بڑھا رہے ہیں، جس کے باعث مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں