0

واٹس ایپ ویب پر آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرانے کا امکان

کیلیفورنیا: (نیا محاذ) انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ویب براؤزر پر آڈیو اور ویڈیو کالز کے فیچر کے متعارف ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اس وقت واٹس ایپ ویب پر صارفین آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر استعمال نہیں کر پاتے، تاہم واٹس ایپ کے ویب براؤزر پر محدود پیمانے پر کچھ صارفین اس فیچر کو استعمال کر پا رہے ہیں۔ لیکن نئی اپڈیٹس کے بعد، واٹس ایپ کے صارفین کسی بھی ویب براؤزر پر آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کے قابل ہوں گے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق، ماہرین اس فیچر پر کام کر رہے ہیں اور اسے جلد صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فی الحال، اس فیچر کو چند محدود صارفین تک رسائی دے کر اس کی آزمائش شروع کی جا چکی ہے، تاہم اگلے مرحلے میں اسے مزید صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔
فیچر کی کامیاب آزمائش کے بعد، صارفین واٹس ایپ ویب براؤزر پر آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کے قابل ہوں گے۔ اس کے بعد، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں واٹس ایپ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، بلکہ صارفین ویب براؤزر پر واٹس ایپ کھول کر کالز کا فیچر استعمال کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں