0

فخر زمان کا اعتماد، لاہور قلندرز کی کارکردگی سے مطمئن

لاہور: (نیا محاذ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے اسٹار بیٹر فخر زمان نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ہم نے تین میچ جیتے اور تین ہارے ہیں، ٹیم جس سمت جا رہی ہے، اس سے مطمئن ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی یکجہتی سے کھیل رہے ہیں اور حریف ٹیموں کو سخت مقابلہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود ہم 170 سے زائد رنز بنا رہے ہیں، جو ہماری کارکردگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسی پچز بن رہی ہیں، ہمیں ان کا فائدہ ہوگا۔
فخر زمان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی گرین پچز کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کنڈیشنز نوجوان کرکٹرز کے لیے فائدہ مند ہوں گی۔ انہوں نے نوجوان اسپنر ریشاد حسین کو باصلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مستقبل روشن نظر آتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہی جگہ پر میچز ہونے سے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملتی ہے، جو کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں