0

پنجاب پولیس کی کارروائی: 3 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

نیا محاذ: ڈی جی خان — پنجاب پولیس کی کامیاب کارروائی میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو شہید کرنے والے 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، ڈی جی خان کے تھانہ صدر تونسہ کی حدود میں سپر بند 2 کے مقام پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پولیس نے 5 ملزمان کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی، جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جوابی فائرنگ میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے، جبکہ 2 ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔
حکام کے مطابق، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا لیکن پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت رحمت اللہ عرف رانجھا سنجرانی، فہد عرف فہدی اور آصف عرف حاجی سنجرانی کے ناموں سے کی ہے۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے.
واضح رہے کہ ان ڈاکوؤں نے گزشتہ روز اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو شہید کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں