نیا محاذ: لاہور — پاکستان کے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر نے عوام کو پریشان کر دیا ہے، جہاں درجہ حرارت معمول سے سات ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ دادو اور سبی میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا، جبکہ سکھر میں 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
لسبیلہ، شہید بینظیر آباد، خیر پور، تربت، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بھی 46 ڈگری تک گرمی محسوس کی گئی۔ لاہور اور ملتان میں درجہ حرارت 43، کراچی اور پشاور میں 41، اسلام آباد میں 37 اور کوئٹہ میں 35 ڈگری تک پہنچا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، 30 اپریل سے بارشوں کی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو کہ گرمی کی شدت میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔
