0

سکھ فوجیوں کو پاکستان کے خلاف جنگ سے انکار کر دینا چاہیے: گرپتونت سنگھ پنوں

واشنگٹن (نیا محاذ) – سکھوں کی عالمی تنظیم “سکھ فار جسٹس” کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے سکھ فوجیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جنگ میں حصہ لینے سے انکار کر دیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت بالخصوص بی جے پی سکھوں کو اپنے ہندوتوا ایجنڈے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے سکھ فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “مودی کے جنگی جنون کو جنگ نہ سمجھو، پاکستان کے خلاف مت لڑو۔”
گرپتونت پنوں نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کے لیے ایک دوستانہ ملک ہے، جس نے ہمیشہ سکھوں کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ بھارت میں 25 سال قبل چھتیس سنگھ پورہ میں سکھوں کا قتل عام کیا گیا تھا، جو اس وقت کے وزیراعظم واجپائی کے دور میں پیش آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت نے سکھوں کے خلاف ظلم کی تاریخ رقم کی ہے اور اب انہیں اپنے مقاصد کے لیے جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہے، جسے سکھ برادری کو ہرگز قبول نہیں کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں