0

ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کا تیسرا دور آج عمان میں متوقع

واشنگٹن (نیا محاذ) – ایران کے جوہری پروگرام پر جاری سفارتی کوششوں کے سلسلے میں مذاکرات کا تیسرا دور آج عمان میں ہونے کا امکان ہے، جس سے خطے میں پائی جانے والی بے چینی میں کمی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ اعلیٰ سطح پر مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے خیرخواہ ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ ایران کو اربوں ڈالر کے نقصان سے بچایا جا سکے، کیونکہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری ایک نہایت مہنگا عمل ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ ایک بہتر معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم جوہری اثاثے ایک نہایت حساس اور خطرناک معاملہ ہیں۔ ان کے مطابق ایران کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوگا، لیکن بات چیت جاری ہے اور مثبت سمت میں بڑھ رہی ہے۔
عالمی ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر یہ مذاکرات کامیاب ہوئے تو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی آ سکتی ہے، اور ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں