0

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی آج آمنے سامنے ہوں گے

ملتان: (نیا محاذ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں اور آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایک اور سنسنی خیز میچ کا میدان سجے گا۔ آج رات 8 بجے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
ایونٹ میں اب تک لاہور قلندرز نے چار میچز کھیلے ہیں جن میں دو میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے لیے یہ سیزن کچھ زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہوا، ٹیم نے چار میچز میں سے صرف ایک میں فتح حاصل کی جبکہ تین مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پشاور زلمی اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ نیچے کی پوزیشن پر ہے۔
شائقین کرکٹ کو آج کے میچ سے بھرپور مقابلے کی توقع ہے، کیونکہ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل میں بہتر پوزیشن حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں