0

غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری: مزید 39 فلسطینی شہید، ہزاروں زخمی

غزہ: (نیا محاذ) غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملے مسلسل جاری ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 39 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق، خان یونس کے قریب المواسی کیمپ پر اسرائیلی فضائی بمباری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 51 ہزار 240 تک پہنچ گئی، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 931 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے 15 فلسطینی امدادی کارکنوں کی ہلاکت کو پیشہ ورانہ ناکامی قرار دیا ہے۔ غزہ سول ڈیفنس اور ریڈ کریسنٹ نے اسرائیلی فوج کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے ان کارکنوں کی ہلاکت پر آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں