0

جیکولین فرنینڈس اور ایلون مسک کی والدہ مائے مسک کی سدھی ونایک مندر میں حاضری — تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی (نیا محاذ) — بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور دنیا کی مشہور کاروباری شخصیت ایلون مسک کی والدہ مائے مسک نے ایسٹر کے موقع پر ممبئی کے تاریخی سدھی ونایک مندر کا دورہ کیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
جیکولین فرنینڈس اس موقع پر سنہری رنگ کے خوبصورت سوٹ میں ملبوس تھیں، اور انہوں نے سر پر احتراماً دوپٹہ لیا ہوا تھا، جب کہ مائے مسک پیلے رنگ کے روایتی پرنٹڈ سوٹ میں دکھائی دیں۔ دونوں کو مندر میں پوجا کرتے اور پجاریوں سے آشیرواد لیتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے صارفین کی خاصی توجہ حاصل کی۔
مائے مسک ان دنوں بھارت میں اپنی مشہور کتاب A Woman Makes A Plan کے ہندی ترجمے کی تقریب رونمائی کے سلسلے میں موجود ہیں۔ ان کا یہ روحانی دورہ بھارتی ثقافت سے ان کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ جیکولین فرنینڈس کی موجودگی نے اس لمحے کو مزید یادگار بنا دیا۔
یہ نایاب لمحہ نہ صرف میڈیا کی نظروں میں آیا بلکہ مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر اسے خوب سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں