تہران: (نیا محاذ) ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے اپنی سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ چین کو امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔
چین کے دورے کے دوران ایران اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تجارت کے حوالے سے بھی اہم پیشرفت متوقع ہے۔ عباس عراقچی چین کے رہنماؤں سے ملاقاتوں میں ایران کی جوہری پالیسی اور امریکا کے ساتھ مذاکرات کی پیشرفت پر بات کریں گے، اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر گفتگو کریں گے۔
اس سے پہلے، عباس عراقچی گزشتہ ہفتے روس کا دورہ بھی کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے روسی حکام کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام اور عالمی سطح پر ایران کی پوزیشن پر تفصیل سے بات چیت کی۔
