0

چین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں شدت، بوئنگ طیارہ واپس بھیج دیا گیا

نیا محاذ: چین اور امریکا کے درمیان جاری ٹیرف جنگ نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ چین نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے طیارہ وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں بوئنگ 737 میکس طیارہ چین سے واپس امریکا بھیج دیا گیا ہے۔
یہ طیارہ چین کے شہر زوشان میں واقع بوئنگ مرکز میں موجود تھا جہاں اسے ایک چینی ایئر لائن کے حوالے کیا جانا تھا، تاہم اچانک فیصلہ کرتے ہوئے چین نے ڈلیوری روک دی۔ چینی صدر کی جانب سے ایک ہفتہ قبل تمام مقامی ایئر لائنز کو امریکی طیاروں کے آرڈرز منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔
صرف یہی نہیں، بلکہ چین نے امریکی طیارہ ساز کمپنیوں سے پرزے خریدنے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف بوئنگ کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ یہ اقدام چین اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی اقتصادی کشیدگی کا بھی واضح اشارہ ہے۔
تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات دونوں ممالک کے تعلقات پر مزید دباؤ ڈال سکتے ہیں اور عالمی مارکیٹ پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں