0

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو دوسرے روز بھی نافذ

شمالی وزیرستان: نیا محاذ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث مسلسل دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے، جس کے تحت معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نافذ رہے گا اور اس دوران تمام مرکزی شاہراہوں پر آمد و رفت مکمل طور پر معطل رہے گی۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں گھروں تک محدود رہیں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں بعض عناصر کی موجودگی کے پیش نظر سیکیورٹی صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے، اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ اس دوران شہریوں کو متبادل راستوں کے استعمال کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے سیکیورٹی فورسز چوکس ہیں اور صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں