0

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کا ٹیرف 23 روپے 57 پیسے فی یونٹ مقرر

اسلام آباد: (نیا محاذ) پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کے لیے بنیادی ٹیرف میں کمی کی گئی ہے۔ اب الیکٹرک چارجنگ سٹیشنز کا بنیادی ٹیرف 23 روپے 57 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے، جو کہ پچھلے ٹیرف سے 21 روپے 98 پیسے فی یونٹ کم ہے۔
قبل ازیں چارجنگ سٹیشنز کے لیے ٹیرف 45 روپے 55 پیسے فی یونٹ تھا، جس میں کمی کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کر کے جاری کیا۔ وفاقی حکومت نے چارجنگ سٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرائی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ماحول دوست گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت میں مدد ملے گی۔
رپورٹ: نیا محاذ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں