0

پی سی بی میں بڑی تبدیلی، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی عہدے سے الگ

لاہور (نیا محاذ) – پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم عہدوں پر تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی نوٹس پیریڈ مکمل ہونے پر اپنے عہدے سے الگ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چند ہفتے قبل ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن بھی پی سی بی سے علیحدہ ہو چکے ہیں۔ اب پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ سے دونوں افسران کے نام بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔
ادھر نئی تقرری کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے عہدے کے لیے زیر غور لایا جا رہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا۔
پی سی بی میں ان مسلسل تبدیلیوں کو بورڈ کے ڈھانچے میں ممکنہ بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں