0

واٹس ایپ کا نیا اے آئی فیچر: “میموری” کی آزمائش شروع، صارفین کو مزید سہولت میسر

کیلیفورنیا (نیا محاذ) – واٹس ایپ کا نیا اے آئی فیچر:دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے میٹا اے آئی چیٹ بوٹ میں ایک انقلابی فیچر “میموری” کی آزمائش شروع کر دی ہے، جو محدود صارفین کو دستیاب ہے۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی معتبر ویب سائٹ کے مطابق یہ نیا فیچر صارفین کو یہ سہولت دے گا کہ وہ میٹا چیٹ بوٹ میں کسی بھی موضوع سے متعلق اہم ہدایات یا معلومات محفوظ کر سکیں گے، جنہیں بعد ازاں بوٹ تجاویز یا جوابات دیتے وقت مدنظر رکھے گا۔
فیچر کا طریقہ استعمال:
صارفین کو میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کی سیٹنگز میں جانا ہوگا۔
وہاں “میموری” کا آپشن نظر آئے گا۔
اس آپشن کے تحت صارفین اپنی مرضی سے ہدایات اور معلومات محفوظ یا اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔
جب بھی صارف دوبارہ کسی موضوع پر سوال کرے گا، چیٹ بوٹ محفوظ شدہ ہدایات کے مطابق شخصی نوعیت کا جواب دے گا۔
نمایاں خصوصیات:
صارفین اپنی میموری ہدایات کو وقتاً فوقتاً اپڈیٹ یا ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر چیٹ بوٹ کو زیادہ ذہین اور ذاتی نوعیت کا تجربہ فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
فی الحال اس فیچر تک رسائی صرف چند صارفین کو دی گئی ہے، تاہم رپورٹ کے مطابق اسے 2025 کے اندر تمام صارفین کے لیے جاری کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں