کیلیفورنیا: (نیا محاذ)واٹس ایپ کی بڑی اپڈیٹ: دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے تجربے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نئے فیچرز کی شاندار اپڈیٹ متعارف کروا دی ہے، جو خاص طور پر گروپ چیٹس، کالز، ایونٹس اور آئی فون صارفین کیلئے دلچسپ ہیں۔
🔹 گروپ چیٹس میں لائیو آن لائن انڈیکیٹر
اب گروپ چیٹ میں یہ معلوم کرنا ممکن ہو گیا ہے کہ کتنے ممبران اس وقت آن لائن ہیں، یہ انڈیکیٹر گروپ کے نام کے نیچے واضح طور پر دکھائی دیتا ہے۔
نوٹیفکیشنز پر مکمل کنٹرول
واٹس ایپ کی نئی “Notify For” سیٹنگ کے ذریعے صارفین یہ منتخب کر سکتے ہیں کہ وہ تمام پیغامات کے لیے نوٹیفکیشن چاہتے ہیں یا صرف @مینشن اور براہ راست جوابات کے لیے۔
ایونٹس منیجمنٹ سسٹم
اب صارفین واٹس ایپ پر ایونٹس بنا سکتے ہیں، چاہے وہ گروپ ہو یا انفرادی چیٹ۔ صارفین ایونٹس کی تاریخ، وقت اور پن کرنے کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹیپ ایبل ری ایکشنز
بات چیت میں فوری ردعمل دینا ہوا مزید آسان! صارفین اب صرف ایک ٹیپ سے ری ایکشن پر فوری جواب دے سکتے ہیں، جو فاسٹ کمیونیکیشن کو فروغ دیتا ہے۔
آئی فون صارفین کے لیے خاص فیچرز
سکین ڈاکیومنٹس: اب واٹس ایپ سے براہِ راست دستاویزات اسکین کر کے بھیجیں۔
ویڈیو کال میں زوم: کال کے دوران کسی چیز کو قریب سے دیکھنے کے لیے زوم کیا جا سکتا ہے۔
کال میں نیا فرد شامل کریں: چیٹ میں کال آئیکن پر ٹیپ کر کے کسی کو بھی فوری کال میں شامل کریں۔
ڈیفالٹ ایپ بنائیں: اب واٹس ایپ کو آئی فون میں ڈیفالٹ میسجنگ اور کالنگ ایپ بھی بنایا جا سکتا ہے۔
یہ اپڈیٹس مرحلہ وار تمام صارفین کو مل رہی ہیں، جلد ہی آپ کے موبائل پر بھی دستیاب ہوں گی۔
