0

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، پی ڈی ایم اے کا ہیٹ ویو الرٹ جاری

لاہور: ملک بھر میں گرمی کی شدت ،ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر نے شدت اختیار کرلی ہے، جبکہ رات کے اوقات میں بھی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ہو سکتی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک آنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ادھر کراچی میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں۔ شہر قائد میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں تاکہ گرمی سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں