اسلام آباد: (نیا محاذ)اسلام آباد میں ورکنگ خواتین کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ورکنگ خواتین کے لیے ہاسٹل بنانے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ ہاسٹل اسلام آباد کے سیکٹر آئی-9 میں تعمیر کیا جائے گا۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بورڈ نے آئی-9/4 میں موجود اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ تجویز وزارت تعلیم اور وزارت انسانی حقوق کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جس پر وزیراعظم نے فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی۔ سی ڈی اے نے ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق منظوری کا نوٹیفکیشن وزارت تعلیم کو ارسال کر دیا ہے۔
سیکرٹری وزارت تعلیم، محی الدین احمد وانی نے بیان دیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ ورکنگ خواتین کو رہائش کے مسائل سے نجات دلائی جا سکے۔ ان کے مطابق اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔
