0

ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی کھیل کے موجودہ نظام میں اصلاحات کی تجاویز

ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی کرکٹ اسٹرکچر پر تفصیلی رپورٹ جاری
نیامحاذ: عالمی کرکٹرز تنظیم ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن (ڈبلیو سی اے) نے کرکٹ کے موجودہ اسٹرکچر پر تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بنیادی اصلاحات اور کیلنڈر میں تبدیلی کی تجاویز پیش کی ہیں۔

اہم نکات:

📌 کرکٹ کیلنڈر کو منظم کرنے کی تجویز – سالانہ 4 ونڈوز مخصوص کرنے کی سفارش
🏏 ڈومیسٹک لیگز کے لیے فری ونڈو دینے کی تجویز
🌍 انٹرنیشنل اور فرنچائز کرکٹ میں توازن برقرار رکھنے کی ضرورت
✍ پلیئرز کو فرنچائز سے سائن کرنے کے لیے ہوم بورڈ کی این او سی ختم کرنے کی تجویز
🔄 ٹیسٹ چیمپئن شپ کو ڈویژن فارمیٹ میں تقسیم کرنے کا مشورہ

ٹیسٹ کرکٹ کے لیے نیا فارمیٹ:
📌 12 ٹیموں کو 2 ڈویژن میں تقسیم کرنے کی سفارش
📌 ڈویژن ون: 8 ٹیمیں، ڈویژن ٹو: 4 ٹیمیں
📌 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے 4 ٹیموں کے درمیان مقابلے

آئی سی سی کو مزید شفاف بنانے کی سفارشات:
💰 آمدنی کی تقسیم میں شفافیت لانے پر زور
🌍 چھوٹی ٹیموں کی مدد کے لیے سینٹرل پول بنانے کی تجویز
🏛 انٹرنیشنل کرکٹ کو ایک آزاد اور خودمختار اسپورٹس باڈی کے طور پر چلانے کی ضرورت

💬 آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا نیا کرکٹ اسٹرکچر کھیل کے مستقبل کے لیے بہتر ثابت ہوگا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں