0

اتوار کی شام شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر

شوال کا چاند 31 مارچ کو نظر آنے کا امکان

نیامحاذ: ماہرین فلکیات کے مطابق شوال کا چاند اتوار 30 مارچ کی شام کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے تحت عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کی توقع ہے۔

چاند کی رویت اور موسمی صورتحال

ماہرین کا کہنا ہے کہ 30 مارچ کی شام چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے ہوگی، جو دیکھنے کے قابل ہوگی، تاہم عید الفطر کے حتمی اعلان کا انحصار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے عید کے تینوں دن موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے، اور درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کیا آپ کو لگتا ہے کہ چاند نظر آئے گا یا ایک دن کا اختلاف ہو سکتا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں