پنجاب میں “گندم اگاؤ” انعامی سکیم، کاشتکاروں میں مفت ٹریکٹرز کی تقسیم
نیامحاذ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ویٹ این سینٹیو پروگرام کے تحت “گندم اگاؤ” انعامی سکیم کا آغاز کر دیا، جس کے تحت کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر فراہم کیے جائیں گے۔
اہم نکات:
🔹 وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے اسکیم کا افتتاح کیا۔
🔹 بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین پہلی خوش نصیب قرار پائیں۔
🔹 وزیراعلیٰ نے کامیاب کسانوں کو فون کرکے مبارکباد دی، جھنگ کے محمد اقبال اور منڈی بہاؤالدین کے سلمان احمد بھی قرعہ اندازی میں کامیاب رہے۔
اسکیم کی تفصیلات:
✅ 55 ہارس پاور کے 1,000 مفت ٹریکٹرز دیے جائیں گے۔
✅ جانچ پڑتال کے بعد 21,496 کاشتکار قرعہ اندازی کے لیے اہل قرار پائے۔
✅ پنجاب میں رواں سال 5 لاکھ 60 ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کی گئی۔
✅ تین ماہ میں کامیاب کسانوں کو ٹریکٹرز کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا پیغام:
🌾 “گندم کی فصل انشاءاللہ اچھی ہوگی، میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہیں۔”