سرفراز احمد کا سابق کرکٹرز کو مشورہ: “تنقید سے پہلے سوچیں”
نیامحاذ: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹی وی پر بیٹھ کر تجزیہ کرنے والے کرکٹرز کو احتیاط برتنے کا مشورہ دے دیا۔
اہم نکات:
🔹 “گراؤنڈ میں کچھ اور، ٹی وی پر کچھ اور باتیں کی جاتی ہیں۔”
🔹 “سب کا ریکارڈ دیکھا جائے تو ایک جیسا ہی نکلے گا۔”
🔹 “مجھے بھی تجزیہ کار بننے کی پیشکش ہوئی، لیکن میں نے قبول نہیں کی۔”
🔹 “اگر ماضی میں تعریف کر رہے تھے، تو اب تنقید کیوں؟”
سرفراز احمد کا مؤقف:
✅ “بات کو توازن کے ساتھ کرنا چاہیے۔”
✅ “ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ اچھا کرکٹر نہیں تھا، مگر اللہ نے عزت دی۔”
✅ “موجودہ کھلاڑیوں پر تنقید سے پہلے سب کو اپنا ریکارڈ دیکھنا چاہیے۔”