تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر، بجلی کی پیداوار میں مزید کمی
نیامحاذ: صوابی میں تربیلا ڈیم کی پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی، جس کے باعث تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار مزید کم ہو گئی ہے۔
صورتحال کیا ہے؟
💧 پانی کی آمد: 17,300 کیوسک
💧 پانی کا اخراج: 17,300 کیوسک
💧 واٹر لیول: 1402 فٹ (ڈیڈ لیول)
بجلی پیداوار پر اثرات
⚡ تربیلا بجلی گھر کے 17 میں سے 12 یونٹ بند
⚡ صرف 5 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں
⚡ نیشنل گرڈ کو 5500 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے
ممکنہ خدشات
🚨 بجلی کی مزید کمی کا امکان
🚨 لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ
🚨 پانی ذخیرہ نہ ہونے سے زرعی شعبہ متاثر ہونے کا امکان
حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی آمد میں بہتری کے بغیر بجلی کی مکمل بحالی ممکن نہیں۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔