0

نوشہرہ: فائرنگ کا واقعہ، نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن کر اے ایس آئی جاں بحق

نوشہرہ: (نیامحاذ) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی الیاس جاں بحق ہو گئے۔ حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

حملے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق واقعہ کلان کے خشکی روڈ پر پیش آیا، جہاں اے ایس آئی الیاس گاؤں سے نوشہرہ کینٹ میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔

گاڑی کھائی میں جا گری

فائرنگ کے بعد گولی لگنے سے اے ایس آئی الیاس کی گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تحقیقات اور آپریشن جاری
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، شواہد اکٹھے کر کے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں