نیامحاذ: راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی، پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج
سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے والا پہلا ملزم گرفتار
راولپنڈی: (نیامحاذ) تھانہ وارث خان پولیس نے پیکا ایکٹ (PECA) کے تحت اپنی پہلی کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔
پیکا ایکٹ کے تحت پہلی گرفتاری
پولیس کے مطابق محمد ریحان نامی شخص کو غیر مناسب پوسٹ شیئر کرنے پر گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات یا منفی پراپیگنڈے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
شہری محتاط رہیں! سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کارروائی ہوگی
پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا کا ذمہ داری سے استعمال کریں، بصورت دیگر قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پیکا ایکٹ کے تحت کسی بھی جھوٹی یا گمراہ کن پوسٹ پر سخت ایکشن لیا جائے گا.