0

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، آرمی چیف کی پارلیمنٹ آمد

نیامحاذ: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، عسکری و سیاسی قیادت شریک
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔ اجلاس میں عسکری و سیاسی قیادت سمیت مختلف جماعتوں کے نمائندگان شریک ہیں۔

اہم شرکاء:
✔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
✔ وزیرِاعظم شہباز شریف، وزیرِدفاع خواجہ آصف اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اجلاس میں شریک۔
✔ چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور آئی جی پولیس بھی اجلاس میں موجود۔
✔ پیپلز پارٹی کے 16 اراکین بلاول بھٹو کی قیادت میں شریک۔
✔ استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ق، مسلم لیگ ضیاء اور نیشنل پارٹی کے نمائندے بھی موجود۔

اہم نکات:
📌 اجلاس کا آغاز سپیکر ایاز صادق کے افتتاحی کلمات اور وزیرِاعظم شہباز شریف کے خطاب سے ہوا۔
📌 ڈی جی آئی بی بریفنگ دیں گے، جس کے بعد بلاول بھٹو اور دیگر پارلیمانی لیڈر اظہارِ خیال کریں گے۔
📌 عسکری قیادت اور انٹیلی جنس ادارے سوالات کے جوابات دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں