0

“پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ”

پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ
نیامحاذ: پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کے ایکسپورٹ میں بھارت کے کردار کو بے نقاب کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کا اگلا قدم کیا ہوگا؟
🔹 بھارت کی دہشت گردی میں معاونت کو بے نقاب کرنا
🔹 افغان سرزمین کے استعمال پر عالمی برادری کو متوجہ کرنا
🔹 بھارت پر سفارتی دباؤ بڑھانے کے لیے مہم تیز کرنا

بھارت کے خلاف کارروائی میں کیا رکاوٹیں ہیں؟
منیر اکرم نے وضاحت کی کہ بھارت کے بعض اتحادی ممالک اسے پابندیوں سے بچانے میں کردار ادا کرتے ہیں، تاہم پاکستان اقوام متحدہ میں اس مسئلے کو مزید مؤثر انداز میں اٹھائے گا۔

📢 مزید تفصیلات اور اپ ڈیٹس کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیں!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں