پاکستان میں گوگل والٹ متعارف! اب ڈیجیٹل ادائیگیاں مزید آسان اور محفوظ
نیامحاذ: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کا جدید نظام ‘گوگل والٹ’ متعارف کروا دیا ہے۔
گوگل والٹ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟
📌 گوگل والٹ ایک ڈیجیٹل بٹوا (Wallet) ہے جہاں صارفین اپنے بینک کارڈز، ٹکٹس، بورڈنگ پاسز، اور دیگر اہم دستاویزات محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
📌 ادائیگیاں انکرپٹڈ ہوں گی، یعنی ہر ٹرانزیکشن ایک منفرد کوڈ کے ذریعے محفوظ بنائی جائے گی۔
📌 اگر کسی کے پاس آپ کا فون بھی ہو، تب بھی وہ آپ کے ڈیجیٹل والٹ کا غلط استعمال نہیں کر سکے گا۔
کن بینکوں کے کارڈز گوگل والٹ میں شامل کیے جا سکتے ہیں؟
✅ پہلے مرحلے میں درج ذیل بینکوں کے صارفین یہ سہولت استعمال کر سکتے ہیں:
✔ بینک الفلاح
✔ بینک آف پنجاب
✔ فیصل بینک نور
✔ جاز کیش
✔ ایچ بی ایل
✔ میزان بینک
✔ یو بی ایل
🔜 جلد ہی الائیڈ بینک، ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک، جے ایس بینک اور زندگی کے صارفین بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
گوگل پاکستان کا کیا کہنا ہے؟
📢 گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ “پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، اور گوگل والٹ صارفین کے لیے ایک محفوظ اور آسان حل ثابت ہوگا۔”
گوگل والٹ کیسے حاصل کریں؟
📲 پاکستانی صارفین پلے اسٹور سے ‘Google Wallet’ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
💡 یہ جدید ڈیجیٹل سہولت آن لائن خریداری اور ڈیجیٹل بینکنگ میں انقلاب لا سکتی ہے! 🚀
📢 مزید اپڈیٹس اور ٹیکنالوجی کی دنیا سے جڑے رہنے کے لیے نیامحاذ کو فالو کریں!