0

ملک میں سردی کی شدت برقرار، تیز ہوائیں چلنے کا امکان

اسلام آباد (نیامحاذ) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، بالائی علاقوں، شمالی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، جبکہ پنجاب اور سندھ کے بعض شہروں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جو سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر سکتی ہیں۔ ماہرین موسمیات کے مطابق، آئندہ چند روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی علاقہ جات میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سردی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر صبح اور رات کے وقت گرم لباس پہنیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں