کراچی(نیامحاذ)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق، کراچی سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 438 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 201 روپے پر آ گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، ایک تولہ چاندی 10 روپے سستی ہو کر 3240 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں اس کی قیمت 6 ڈالر کم ہو کر 2857 ڈالر فی اونس ہوگئی۔