نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیا کی یوٹیوب کے ماہانہ آمدن سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی وی شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں والدین سے متعلق متنازع بیان کی وجہ سے ان دنوں رنویر سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں اور لوگوں کو ان کی آمدنی سے متعلق بھی جاننے میں بےحد دلچسپی ہے۔تاہم اب رنویر الہٰ آبادیا کی ماہانہ آمدن اور اثاثوں کی مجموعی مالیت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنویر الہ آبادیا کی یوٹیوب کی ماہانہ آمدن قریب 40 ہزار ڈالرز ہے جبکہ سالانہ آمدن 40 لاکھ ڈالرز سے زائد ہے۔ ساتھ ہی ان کا آفس اور بنگلے، گاڑیاں بھی ان کے اثاثوں میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ رنویر الہ آبادیا نے پوڈ کاسٹ ’دی رنویر شو‘ سے شہرت حاصل کی اور اب ان کے فالوورز کی فہرست میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں جبکہ وہ بالی ووڈ کے کئی بڑے اسٹارز کے ساتھ بھی پوڈ کاسٹ کر چکے ہیں۔