نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں جاری ڈومیسٹک ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا ہے، سروسز نے اڑیسہ کے خلاف چوتھی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 376 رنز بنائے۔جیو نیوز کے مطابق رانجی ٹرافی میں سروسز کی ٹیم نے چوتھی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ بنادیا ہے۔اس سے قبل چوتھی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ پاکستان میں ہونے والے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں بنایا گیا تھا۔سرگودھا نے 1999 قائد اعظم ٹرافی میں لاہور کے خلاف بغیر کسی نقصان کے 332 رنز بنائے تھے۔
![](https://nayamahaz.com/wp-content/uploads/2025/02/17.jpg)