کراچی (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر پاکستان کے نوجوان سے محبت کے بعد کراچی آنے والی امریکی خاتون کو ایک شہری نے شادی کی مشروط پیشکش کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عبدالرحیم نامی شخص نے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو شادی کی پیشکش کی ہے۔
عبدالرحیم نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ڈرائیور اور ریٹائرڈ ملازم ہیں۔ انہوں نے اپنی بیوی کو بھی اس بارے میں مطلع کردیا ہے اور ان کی اجازت ملنے کے بعد وہ امریکی خاتون سے شادی کرنے کےلیے تیار ہیں۔
0