0

چیمیئنزٹرافی کیلئے سکواڈ فائنل ،صائم ایوب آؤٹ،اہم بلے باز کی انٹری

لاہور(نیا محاذ)قومی سلیکشن کمیٹی نے چیمیئنزٹرافی کا سکواڈ فائنل کرلیا ۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ خوشدل شاہ چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل ہوں گے،خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ سکواڈ میں جگہ ملے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شان مسعود کو سکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات کم ہیں،سکواڈ کے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوادیئے گئے ،چیئرمین پی سی بی کی اجازت کے بعد سکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

فخرزمان، محمد رضوان،بابراعظم ،سلمان آغا،خوشدل شاہ سکواڈ میں شامل ہیں،کامران غلام،ابراراحمد،سفیان مقیم،شاہین آفریدی،حارث رؤف ،نسیم شاہ بھی سکواڈ کا حصہ ہیں، طیب طاہر،محمد حسنین ،عباس آفریدی کو بھی شامل کئے جانے کے امکانات ہیں،چیمپئنزٹرافی کا سکواڈہی سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں