0

مریم نواز چاہتی ہیں مذاکرات ناکام ہوں, اپنے والد یا چچا کو کہہ کر بند کروا دیں: اعجاز چوہدری

لاہور (نیوزڈیسک ) پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز چاہتی ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں۔مریم نواز کو چاہیے کہ وہ اپنے والد یا چچا کو کہیں کہ مذاکرات بند کروا دیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہم تو جیلوں میں پڑے ہیں، مزید کچھ عرصہ گزار لیں گے، مذاکرات پاکستان کے مفاد میں ہیں، ان کو جاری رہنا چاہیے۔

“جیو نیوز ” کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، مگر جیل حکام نے جانے نہیں دیا، یہ یوسف رضا گیلانی کی توہین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں