0

تحریک انصاف کے اہم رہنما نے خواجہ آصف اور عطاء تارڑ کے بیانات پر سوال اٹھا دیا

اسلام آباد ( نیا محاذ )تحریک انصاف کے اہم رہنما نے وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے بیانات پر سوال اٹھا دیا ۔ایک بیان میں شعیب شاہین نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور عطاء اللّٰہ تارڑ کے بیانات مذاکرات میں خلل ڈالنے کی کوشش ہیں۔ ملک کو درست سمت میں لے کر جانا ہے تو تحریکِ انصاف سے بات کرنا پڑے گی۔

“جنگ ” کے مطابق انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو دفن نہیں کیا جا سکتا، نظامِ انصاف پر حملہ آور نہیں ہوا جا سکتا۔شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ نئے پارٹی آئین کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کے پاس عہدے دینے کا حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں