کیاواقعی نیلم منیر کے شوہر کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے؟ نئی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ نیلم منیر کی شادی اور پھر ان کے شوہر کے عرب لباس کی وجہ سے خیال کیا جا رہا تھاکہ وہ اماراتی شہری بھی ہیں کیونکہ وہ اماراتی پولیس کا حصہ ہیں لیکن اس سلسلے میں کچھ نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ڈیلی پاکستان انگلش کے مطابق آن لائن چہ مگوئیوں کے درمیان، ٹی وی شو کی میزبان ندا یاسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ نیلم کے شوہر محمد راشد عرب شیخ نہیں ہیں۔ انہوں نے دونوں کو ان کی شادی پر مبارکباد دی اور نیلم کو ایک باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ کے طور پر سراہا، جن کے ساتھ اس نے اور ان کے شوہر یاسر نواز نے کئی پروجیکٹس کیلئے کام کیا۔
دبئی میں مقیم ایک پولیس اہلکار، محمد راشد کے ساتھ نیلم منیر کی شادی کے بارے میں قیاس آرائیوں نے بہت سے لوگوں کو یہ خیال کرنے پر مجبور کیا کہ اس نے ایک عرب شیخ سے شادی کی ہے تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ محمد راشد دبئی پولیس کے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ میں افسر ہیں۔ ندا نے مزید کہا کہ راشد کا تعلق پنجاب، پاکستان سے ہے اور اب وہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے۔
اس سے قبل ڈیلی پاکستان کے میزبان یاسر شامی نے انکشاف کیا تھا کہ محمد راشد دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں اور جوڑے کی شادی گزشتہ ماہ ہوئی تھی۔ شامی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دبئی پولیس افسران عام طور پر 13,000 سے 22,000 اماراتی درہم کے درمیان کماتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں