0

عمران خان کو بنی منتقل کرنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا لیکن کیوں؟ بڑا دعویٰ

لاہور (ںیا محاذ )توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے عمران خان نے بتایا کہ انہیں ڈیل کی پیشکش ہوئی تھی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا کہنا تھا توشہ خانہ ٹو جھوٹے کیسز کی سیریز میں سے ایک کیس ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف پہلے چار فیصلوں جیسا فیصلہ ہی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا بھی ہوگا۔

فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا وقت آچکا ہے اور کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن جب تک بغیر ٹرائل لوگ رہا نہیں کیے جاتے وہ کہیں منتقل نہیں ہوں گے۔

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا حکومت کے ساتھ مذاکرات میں 9 مئی اور 26 نومبر کے معاملات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، مذاکراتی کمیٹی میں اسیران کی رہائی کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا ایک طبقہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، مذاکراتی کمیٹی کو آج کے اجلاس کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی رسائی دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں