0

بانی پی ٹی آئی کی کوشش ہے انہیں ریلیف ملے،شرجیل میمن

کراچی(نیا محاذ)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ اسے ریلیف ملے،بدلے میں ملکی سالمیت، دفاعی صلاحیت، انتشار اور ہر قسم کے حربے استعمال ہو رہے ہیں۔کراچی پر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ تمام لوگوں کو نئے سال کی آمد کی مبارکباد دیتا ہوں،دعا ہے کہ نیا سال سب کیلئے بابرکت ثابت ہو، نئے سال کی خوشی ضرور منائیں لیکن ایسا کام نہ کریں جو کسی کیلئے باعث تکلیف ہو،ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں اس سے جانی نقصان ہوتا ہے،ان کاکہناتھا کہ کراچی کے پروجیکٹ اگلے سو سال کیلئے بن رہےہیں،جہاں ہمیں مسائل نہیں، وہاں وقت سےپہلے پروجیکٹ مکمل کررہے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ نگران حکومت سے قبل ہم نے فیصلہ کیا او رکچھ افسران نے اس کی غلط تشریح کی،ہماری نئی حکومت کی پہلی میٹنگ میں افسران نے کہااسے ری ٹینڈر کریں،میں نے ری ٹینڈر کی مخالفت ک اور کہا ہم اسے بنا لیں گے،فنڈز کی ٹرانسفر تمام میرے ہاتھ میں نہیں،مختلف ادارے اس میں شامل ہیں،محکمہ ٹرانسپورٹ کی کوئی کوتاہی ہے تو اس کا جواب دینے کو تیار ہیں،ہم نیک نیتی سے دن رات کام کررہے ہیں،ریڈلائن میں مسائل ہیں، جنہیں حل کررہے ہیں،دنیا کی کوئی بھی فرم سے آڈٹ کرالیں، سندھ حکومت کی جانب سے کوئی تاخیر نہیں،ریڈلائن بی آر ٹی پر دن رات کام چل رہا ہے،شرجیل میمن نے کہاکہ بلاول بھٹو نے گڑھی خدابخش میں خطاب کیا جو ملک کیلئے اہم ہے،
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان پر کوئی میلی آنکھ رکھے گا تو پاکستان جواب دے سکتا ہے،میزائل ٹیکنالوجی شہید بے نظیر بھٹو نے دی،پوائنٹ سکورننگ کرنے والوں کو منع نہیں کر سکتا،بلاول نے کہاکہ اصل نشانہ پاکستان کی میزائل صلاحیت ہے اور بہانہ بانی پی ٹی آئی ہے،بانی پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ اسے ریلیف ملے،بدلے میں ملکی سالمیت، دفاعی صلاحیت، انتشار اور ہر قسم کے حربے استعمال ہو رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے کھلواڑ کیا،ہم نے ملکی سالمیت پر حملے نہیں کئے نہ کرنےکی اجازت دی،ایٹمی صلاحیت بہانہ ہے، اصل تو بانی پی ٹی آئی نشانہ ہے،وہ پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے اور ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے،انہوں نے لابی ہایئر کی ہوئی ہیں تاکہ پاکستان پر دباؤڈالا جائے،پہلے اپنے ریلیف کے چکر میں آئی ایم ایف کو گمراہ کیا گیا۔ان کاکہناتھا کہ حکومت نے سخت فیصلے کئے اور اب معیشت بہتر ہورہی ہے،ہماری لیڈرشپ نے جان کے نذرانےدیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں