0

پاکستانی اداکار عمر عالم نے دوران پرواز جہاز میں لڑکی کو شادی کی پیشکش کر دی،

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار و رئیلٹی شو ’تماشہ‘ سیزن 1 کے ونر عمر عالم کو ان کی محبت مل گئی، پرواز کے دوران اپنی محبوبہ کو پروپوز کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے۔مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے دورانِ پرواز بھرے ہوئے جہاز میں اپنی محبوبہ سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے خوبصورت و رومانوی انداز میں انگوٹھی پیش کرتے ہوئے شادی کے لیے انہیں پروپوز کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں