اسلام آباد ( نیا مھاذ) مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی مدد حاصل ہے۔اسٹیبلشمنٹ کا پورا رول ہے، سب کو پاکستان کا سوچنا چاہیے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعلامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، وہ کبھی نہیں کہے گا مجھے رہا کرو۔حکومت کے پاس آخری موقع ہے حالات ٹھیک کریں، مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے تو معلوم ہوگا حکومت کی نیت کیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔