0

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر

راولپنڈی(نیا محاذ)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کر دیاگیا۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی،وکیل خالد چودھری نے کہاکہ ہم توقع کررہے ہیں آج ریفرنس کا فیصلہ آ جائے گا، جج نے کہاکہ فیصلہ آج تو نہیں آئے گا، آگے چھٹیاں ہیں پھر ہائیکورٹ کا کورس بھی ہے،10منٹ تک کیس کی نئی تاریخ کا معلوم کر لیجیئے گا، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر 18دسمبر کو اڈیالہ جیل میں فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں