0

علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور

پشاور(نیا محاذ)پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا ،پشاور ہائیکورٹ نے متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں