کابل(ویب ڈیسک) افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں لائن لینتھ بھول گئے اور 6 گیندوں کا اوور وائیڈیں اور نوبال کی وجہ سے 13 گیندوں کا کرایا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 11 دسمبر کو زمبابوے اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی ہرارے میں کھیلا گیا۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی اننگز کے دوران افغان بولر نوین الحق ایسی لائن لینتھ بھولے کہ اوور میں 6 وائیڈز اور ایک نوبال کروا دی۔نوین الحق نے زمبابوے اننگز کا 15 واں کروایا جس میں انہوں نے 6 وائیڈیں، ایک نوبال کروائی اور مجموعی طور پر 13 گیندیں پھینکیں۔
افغان بولر کو اس اوور میں ایک وکٹ بھی ملی اور انہوں نے مجموعی طور پر اوور میں 19 رنز دیے۔
زمبابوے نے افغانستان کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔البتہ بعد ازاں افغانستان نے سیریز کے باقی 2 میچز جیت کر زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز1-2 سے اپنے نام کی۔